سبزہ زار کے علاقہ میں60سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت
لا ہور (کر ائم رپو رٹر)سبزہ زار کے علاقہ میں60سالہ معمر شخص کی پراسرار ہلاکت ،اطلاع ملنے پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ چگی ناگرہ میں 60سالہ معمر شخص چراخ علی کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی ااطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوقبضے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے بتایا کے مرنے والا مقامی دربار پر بیٹھتا تھا ا س کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے جایا گیالیکن اس کی موت واقع ہوگئی اس کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔