کوٹ لکھپت جیل میں اہلکاروں کے تشدد سے قیدی جاں بحق
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مقدمہ کا قیدی جیل اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا ، جیل انتطامیہ نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے مقدمہ میں قید 60سالہ افتخار کو مبینہ تشدد کے بعد حالت غیر ہونے پر تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج د م توڑ گیا جیل انتظامیہ نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی ہسپتال زرائع کے مطابق افتخا ر کے جسم پر تشدد کے واضع نشانات موجود ہیں۔