قصور،6سالہ بچی کو زہریلی دوائی پلا کر قتل کرنے کا الزام، خاتون کیخلاف مقدمہ درج

قصور،6سالہ بچی کو زہریلی دوائی پلا کر قتل کرنے کا الزام، خاتون کیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ) تھانہ تھہ شیخم پولیس نے گزشتہ روز نواحی گاؤں نند کا تکیہ میں6سالہ آمنہ کو زہریلی دوائی پلا کر جاں بحق کرنے کے الزام میں اسی گاؤں کی ایک خاتون نسیم بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیل کے مطابق مقدمہ کے مدعی طارق میوء نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیٹی 6سالہ آمنہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسے نا معلوم افراد نے زہریلی دوائی پلا دی جس سے اس کی طبیعت خواب ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئی ۔
مقدمہ کے مدعی کی رپورٹ پر پولیس نے اسی گاؤں کی ایک خاتون نسیم بی بی کے خلاف302کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ نسیم بی بی ان کے گھر کا کام کاج کرتی تھی اور وہ ان کے گھر سے گھریلو قیمتی سامان چوری کر لیا تھا اب نسیم بی بی نے اس لگائے گئے الزام کا بدلہ لینے کی خاطر اس نے میری بیٹی آمنہ کو زہریلی دوائی پلا کر جاں بحق کیا ہے ،پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کیلئے تھانہ تھہ شیخم میں دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

مزید :

علاقائی -