چین کا جوابی اقدام امر یکہ سے درآمد کی جانیوالی مصنوعات پر 3ارب ڈالر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

چین کا جوابی اقدام امر یکہ سے درآمد کی جانیوالی مصنوعات پر 3ارب ڈالر ٹیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی وزارتِ خزانہ نے امریکہ کی طرف سے چین سے درآمد شدہ سٹیل اور الیومینیم پر درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے رد عمل میں امریکی سے چین درآمد کی جانیوالی مصنوعات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کی وزارتِ خزانہ سے جاری ہونیوالے اعلان میں کہا گیا ہے امریکہ سے چین درآمد کی جانیوالی ایک سو اٹھائیس اقسام کی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کی جا ئے گی،اس میں سے ایک سو بیس اقسام کی اشیاء اور مصنوعات جن میں پھل، خشک میوا، شراب ، بغیر جوڑ کی ٹیوبیں اور دیگر اشیا شامل ہیں اور جن کی کل مالیت ستانوے کروڑ ڈالر بنتی ہے ان پر چین پندرہ فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ گوشت اور ری سا ئیکل الیومینیم پر چین نے پچیس فیصد ڈیوٹی وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانیوالی اشیا پر پچا س ارب ڈالر کی ڈیوٹیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس کے رد عمل میں واشنگٹن میں چینی سفارت خانے سے جاری ہونیوالے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس یکطرفہ اقدام قرار دیا تھا۔چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیش کے تحت امریکہ کے اس یکطرفہ اعلان پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ماہرین کے مطابق چین روائتی طور پر بڑا سوچ سمجھ کر اپنے نفع اور نقصان کا مکمل طور پر اندازہ لگانے کے بعد کوئی کارروائی کرتا ہے۔
چین اقدام

مزید :

صفحہ اول -