جمہوریت ، مستحکم پارلیمان، آئیں و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ : نواز شریف

جمہوریت ، مستحکم پارلیمان، آئیں و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے یوم پاکستان ہماری تاریخ کا تابناک اور ناقا بل فراموش دن ہے،پاکستان ایک پر عزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا،جمہوریت ،پارلیمان کی مضبو طی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، ہم قائد اعظم ؒ کے مقصد علامہ اقبال ؒ کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے،ملک سے اندھیرے مٹ رہے ہیں،دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے،پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کیسا تھ ابھر رہا ہے ۔ جمعہ کو لاہور جاتی عمرہ میں اپنی رہائشگاہ پر محفل میلاد النبیؐ کے موقع پر سابق وزیراعظم نے یوم پاکستان کی پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا23مارچ نہ صرف جشن منانے بلکہ قرارداد پاکستان میں موجود مقاصد اور حصول کیلئے سخت محنت اور جدوجہد کے عزم کا بھی دن ہے۔ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع ،سلامتی اور حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دیں،انہی قر با نیوں کا ثمر ہے کہ ملک میں آج دہشتگردی مٹ رہی ہے اور امن کے اجالے ہر سو پھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی بھی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے۔ آج کے دن ان تمام سیاسی کارکنوں، مدبروں، اور دانشوروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے شخصی آزادیوں کے حصول اور آمریت کیخلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دیں،تعمیر پاکستان میں ان کا لہو شا مل ہے، آنیوالا وقت پاکستان ، آپکا اورہمارا ہے۔
نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -