اردن کے فوجی بینڈ کی دھنوں پر شرکا جھوم اٹھے
اسلام آباد(آئی این پی ) یوم پاکستان پریڈ میں اردن اور متحدہ عرب امارت کے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا، اردن کے فوجی بینڈ نے جب ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں تو حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ جمعہ کو شکرپڑیاں پریڈ گرانڈ میں یوم پاکستان کی تقریب میں برادر اسلامی ممالک اردن اور متحدہ عرب امارات کے فوجی دستوں نے بھی حصہ لیا۔ اردن کے فوجی بینڈ نے پاک فوج کی میوزک اکیڈمی سے تربیت حاصل کی اور یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیا۔ اردن کے فوجی بینڈ نے انتہائی پروفیشنل انداز میں پاکستان کے ملی نغموں کی دھنیں بکھیریں تو شرکا نے دل کھول کر داد دی ۔ اردن کے فوجی بینڈ نے دونوں برادر ممالک کے ملی نغمے پیش کیے ۔
یوم پاکستان پریڈ