سپریم کورٹ کے حکم پر اسٰحق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی بحالی کا کام شروع

سپریم کورٹ کے حکم پر اسٰحق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی بحالی کا کام شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے سڑک اکھاڑ کر پارک کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے سامنے پارک کی جگہ پر بنائی جانے والی سڑک کو اکھاڑ دیا جس کے بعد پارک کی دوبارہ تعمیر کیلئے کام بھی شروع کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی جگہ سڑک بنانے کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کی سرزنش کی اور 10 روز میں پارک کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
پارک بحالی شروع

مزید :

صفحہ اول -