دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید خطرات کا سامنا ہے : سردار ایاز صادق
اسلا م آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دنیاکو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید خطرات کا سامنا ہے ،کثافتوں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ کو مکمل طور شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا اوردنیا کو پاکستان کی پارلیمنٹ کو ماحول دوست بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تقلیدکرنے کی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اَرتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وژن 2025کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ماحول پر اثرات کو اولین تر جیحات میں شامل کیا گیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔
ایاز صادق