خورشید شاہ یاد رکھیں سیاست میں حملہ آوروں کو معاف نہیں کرتا : شیخ رشید

خورشید شاہ یاد رکھیں سیاست میں حملہ آوروں کو معاف نہیں کرتا : شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے نواز شریف ملک کے اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ حکمرانوں کی ساری توجہ مال بنانے میں ہے عمران خان کی مشاورت سے جو نگران وزیر اعظم آئیں گے تو اسے مانیں گے ۔ خورشید شاہ یاد رکھیں سیاست میں حملہ آوروں کو معاف نہیں کرتا ۔ ایسے نگران وزیر اعظم نہیں مانتا جو نواز شریف اور خورشید شاہ کی جیب کی گھڑی اور ہتھ کی چھڑی ہو ۔ گزشتہ روز ایک انٹرو یو میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک سے باہر میرا کوئی اثاثہ ہے اور نہ میں نے ان کو چھپائے رکھا ہوا ہے کٹھ پتلیوں کے ذریعے الزامات لگتے رہے تو تفصیلی وضاحت دوں گا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔ انشاء اللہ فیصلہ میرے حق میں ہی آئیگا خوشی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت کے باہر میرا ذکر کرتے ہیں میں ان کے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعظم کا انتخاب چیف جسٹس آف پاکستان کریں ورنہ اس پر جھگڑا کھڑا ہو جائے گا ۔ نگران وزیر اعظم اس ملک سے کرپشن کے راہ میں ایک رکاوٹ ثابت ہونا چاہئے ۔ پچھلے دو دنوں سے مریم نواز میرے اوپر زبانی حملے کر رہی ہے لیکن ان سے الجھنا نہیں چاہتا۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -