6600ٹینک شکن میزائلوں سمیت امریکہ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

6600ٹینک شکن میزائلوں سمیت امریکہ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا جس کے تحت وہ 67کروڑ ڈالر کے 6600ناؤ میزائل(ٹینک شکن) ،10.3کروڑ کے ہیلی کاپٹرز کے پرزے اور 30کروڑ ڈالر کی مختلف زمینی سواریوں کے پرزے دے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بنیادی سمجھوتہ 67 کروڑ ڈالر مالیت کے ٹینک شکن میزائلوں سے متعلق ہے۔ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اسلحے کی اس فروخت کی تیاریاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے وقت سے کی جا رہی تھیں۔ اْس دورے میں طے پانے والے 110 ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدوں کے بڑے حصّے پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوا ۔سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکہ سعودی عرب

مزید :

صفحہ اول -