قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مریم اورنگزیب

قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم لوگ آج سویٹ ہوم میں بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونے آئے ہیں، سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آج وہ تاریخی دن ہے جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی ،قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر سویٹ ہوم میں تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے ، سویٹ ہوم کے بانی زمرد خان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) آئندہ ہفتے سویٹ ہوم کی رکنیت کیلئے مہم شروع کرے گا ، ہم لوگ آج سویٹ ہوم میں بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب قرارداد پاکستان منظور ہوئی ،قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، ان قربانیوں کی بدولت ملک میں امن بحال ہوا ،دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کا جذبہ لائق تحسین ہے ۔عدم برداشت جیسے افریت سے چھٹکارا پانے کیلئے قومی اتحاد کی ضرورت ہے ۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -