سرکاری حج سکیم کے تربیتی پروگرام آج دیپالپور کل چکوال اور ایبٹ آباد میں ہونگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2018ء کے حج تربیتی پروگرام آج دیپالپور اور کل چکوال اور ایبٹ آباد میں ہوں گے ،دیپالپور میں پاک مدینہ میرج ہال اوکاڑہ بائی پاس دیپالپور میں جبکہ کل بروز اتوار چکوال جامعہ مسجد عید گاہ تحصیل تلہ گنگ،ایبٹ آباد میں جلال بابا ایڈیٹوریم ایبٹ آباد میں صبح9بجے شروع ہوں گے عازمین کو پروگرام میں وقت پر پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے ۔