ملک کو عظیم سلطنت بنانے کیلئے آج 1940ء والے جذبہ کی ضرورت ہے : بلاول بھٹو ز
رداری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زردی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے آج بھی ملک میں 1940 والا جذبہ چاہئے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکے ۔تفصیلات کے مطابق یوم قرار داد پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ناناشہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کیلئے جانیں قربان کر دیں، پاکستان کو عظیم ملک اور قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے خوا بوں کی تعبیر کے مطابق ملک بنانے کیلئے ہمیں آج بھی 1940 والا جذبہ چاہئے تاکہ ہم ملک کو ایک عظیم سلطنت بنا سکیں اور پاکستان کی عوام آئندہ آنیوالی نسلوں کو ترقی یافتہ اور پرامن پاکستان دیں سکیں ،جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے اس وقت ملک میں قا نو ن کی حکمرانی نہیں ہے ، دشمن بھی اپنا ایجنڈا ملک پر تھوپنا چاہتا ہے لیکن ایسے عناصر کیخلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے ۔ بابائے قومؒ کے نظریات کو سب سے بڑا خطرا انتہا پسندی سے ہے اور سب سے بڑا لمحہ فکریہ ہے کہ اس وقت ملک میں قانون کی حکمرانی بالکل نہیں،جس کے باعث دشمن اپنا ایجنڈا ملک پر لاگو کرنا چاہتا ہے لیکن ہم ایسے عناصر کیخلاف آخری وقت تک لڑتے رہیں گے کیونکہ ہم نے بڑی قر با نیو ں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا اسلئے کسی بھی صورت میں ملک پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔
بلاول ، زرداری