مک ماسٹر برطرف ، ٹرمپ نے ایران ، شمالی کوریا پر حملے کے حامی جان بولٹن کو سکیورٹی ایڈوائزر بنا لیا

مک ماسٹر برطرف ، ٹرمپ نے ایران ، شمالی کوریا پر حملے کے حامی جان بولٹن کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( آن لائن )ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر میک ماسٹر کو برطرف کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کے خدمات کے اعتراف میں ٹویٹ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور شمالی کوریا پر حملے کے حامی جان بولٹن کونیا نیشنل سکیورٹی ایڈ وائزر مقرر کیا گیا ہے۔جان بولٹن بش دور میں نائب وزیر دفاع تھے۔امریکی انتظامیہ نے ڈیڑھ سال میں تیسرا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر تبدیل کیا ہے۔مشیرقومی سلامتی کی برطرفی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا ’’میں جنرل ایچ آر مک ماسٹر کی خدمات پر ان کا مشکور ہوں، جنہوں نے بہترین کام کیا اور وہ ہمیشہ میرے دوست رہیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں بطور سفیر جان بولٹن روس کے خلاف سخت موقف رکھنے، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے حامی اور اپنے جارحانہ اور سخت گیر لہجے کے حامل قدامت پسند شخص کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ جان بولٹن کی تعیناتی کو تجزیہ کار ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی کا مظہر قرار دے رہے ہیں جس سے خطے پر دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔
مک ماسٹر

مزید :

صفحہ اول -