گلوکار شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

گلوکار شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کو دوسری مرتبہ ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازدیاگیا۔گلوکار شہزاد رائے کا شمار نہ صرف پاکستان کے بہترین گلوکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سماجی خدمات کے صلے میں پاکستانی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے معتبر ترین ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازدیا گیا۔شہزاد رائے نے حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنے کی خوشخبری ٹوئٹر پر تمام لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں بہت سارے ہیروز سماج کی بہتری اور معاشرے کی فلاح کے لئے بے لوث خدمت کررہے ہیں لیکن انہیں عوامی طور پر کوئی نہیں پہچانتا، میں یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں۔‘‘واضح رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سول اعزاز ہے جوانفرادی طور پر پاکستان کی سیکیورٹی، مفادات، عالمی امن، ثقافت اور عوامی خدمت کے لیے اہم کردار ادا کرنے والیافراد کو نوازا جاتا ہے۔
شہزاد رائے

مزید :

صفحہ اول -