ڈالر کی اڑان کے ساتھ سعودی ریال بھی مہنگا پرائیویٹ،سرکاری حج سکیم متاثر ہونے کا خدشہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2018ء پرائیویٹ سکیم کے ساتھ سرکاری سکیم کے متاثر ہونے کا خدشہ،ڈالر کی اڑان کے ساتھ سعودی ریال بھی مہنگا،سرکاری سکیم کے لیے وزارت مذہبی امور کو حاجیوں کو دی جانے والی سبسڈی کی رقم بڑھانی پڑے گی،ریال کی قیمت29روپے سے31روپے ہونے کے ساتھ ہی کروڑوں روپے کی مزید سبسڈی دینی پڑے گی،پرائیویٹ سکیم جو پہلے ہی 30فیصد مہنگی ہو گئی ہے ریال کی قیمت بڑھنے سے مزید10فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔