بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال پھر بڑھ گیا
لاہور(کامر س رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ۔ ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث این ٹی ڈی سی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔