پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو3ماہ کی تنخواہ کیلئے 1.14ارب جاری
کراچی(این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے 3 ماہ کی تنخوا ہوں کی مد میں ایک ارب14کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز ملازمین کیلئے اکتوبر تا دسمبر 3 ماہ کی تنخواہ کی مد میں ایک ارب 14 کروڑ روپے کی رقم اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو(اے جی پی آر)کو ٹرانسفر کردی گئی ہے جبکہ اے جی پی آر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مذکورہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل کردی جائے تا کہ اسٹیل مل ملازمین کو 3 ماہ کی تنخواہوں کی جلد ادائیگی ممکن بنائی جاسکے ،ذرائع کے مطابق یوم پاکستان او ر ہفتہ و اتوار کی تعطیلات کے باعث امکان ہے کہ آئندہ ہفتہ بدھ تک اسٹیل مل ملازمین کو پے سلپ جاری کی جاسکیں گی۔