چیف جسٹس کا جوڈیشل مارشل لاء سے متعلق بیان خوش آئند :جاوید ہاشمی
ملتان (آئی این پی) سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے چیف جسٹس کاجوڈیشل مارشل لاسے متعلق بیان خوش آئندہے،انکے بیان سے خوشی ہوئی اور مارشل لاسے متعلق شکوک وشبہات دورہوگئے،عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کومضبوط بنانے میں کرداراداکیا، آرمی چیف او ر چیف جسٹس کی کمٹمنٹ واضح ہے،جوڈیشل مارشل لاکی باتیں کی جارہی ہیں،کس آئین میں لکھا ہے مارشل لالگایاجائے؟،چودھری نثارکی بو کھلاہٹ ان کی کوئی چل نہ پانے کا ثبوت اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپرتنقید کامقصدسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے،الیکشن میں ایک دن کی بھی تاخیر ہوئی تویہ خواب بن جائیں گے لیکن یہاں الیکشن نہیں سلیکشن کے ایجنڈے پر بھی کام ہو رہا ہے جبکہ جوڈیشل مارشل لاکی با ت ایک خاص مائنڈ سیٹ کا حصہ ہے۔جمعہ کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو میں بزرگ سیاستدان کا مزید کہنا تھا چودھری نثارنے سیا سی وزن ہمیشہ سٹیبلشمنٹ کے پلڑے میں ڈالاکیونکہ وہ جماعت میں سٹیبلشمنٹ کے نمائندے کے طورپرتھے جبکہ ہم جیسے کارکنوں کوقیادت سے دوررکھنے میں چودھری نثارکاکرداررہا۔ مریم بی بی نے بندگلی میں پہنچی جماعت کومیدان میں لاکھڑاکیا اور ان پرتنقید کامقصدبھی سٹیبلشمنٹ کوخوش کرنا ہے۔