چو دھری نثار جیسے محب وطن پر بلا جواز تنقید فاترالعقل ہونے کا ثبوت ہے ، فیض علی چشتی

چو دھری نثار جیسے محب وطن پر بلا جواز تنقید فاترالعقل ہونے کا ثبوت ہے ، فیض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خصوصی رپورٹ) تعمیر پاکستان پارٹی کے صدر جنرل (ر)فیض علی چشتی نے کہا ہے کہ چودھری نثار جیسے محب وطن سیاسی رہنما پر بلا جواز تنقید کچھ لوگوں کے فاترالعقل ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ چودھری نثار نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سیاست کی ہے ، ان کے مثبت کردار کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار عزیز احمد اعوان کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر عزیز احمد اعوان نے کہا کہ چو دھری نثار کے خلاف استعمال ہونے والی زبان کو گدی سے کھینچ لیا جائے گا۔ کرپشن کی لعنت میں ڈوبے ہوئے لوگ چو دھری نثار جیسے باکردار لیڈر کو تنقید کا نشانہ بنا کر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو نا چاہتے ہیں مگر قوم ایسے نام نہاد رہنما ؤں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کر ے گی۔ وفد میں ایڈووکیٹ پرویز اختر چیمہ ، میاں فیاض ، چو دھری رفاقت حسین اور میڈم رضیہ انصاری شامل تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -