مزار اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

مزار اقبالؒ پر پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم پاکستان پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔یوم پاکستان کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستہ نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے مزار اقبال پر سلامی دی گئی۔ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئرکموڈور سید صباحت حسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -