کراچی،پاکستان ڈے پر بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین شونے سحر طاری کر دیا
کراچی( خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے بحریہ ڈانسنگ فاؤنٹین میں شاندارشوز کا انعقاد کیا گیا۔کارنیول میں لوکل اور انٹرنیشنل پکوان اس تقریب مین مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنی۔ؓبحریہ ٹاؤن کراچی کی ٹیم ،شہر کی مشہور شخصیات ، بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور کراچی کے دیگر علاقوں سے شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔250سے زائد فاؤنٹین جیٹس ،2 واٹر سکرینز ، 6 لیزر گرین+ ملٹی کلرڈ،LED350 لائٹنگ پراجیکٹرزاور 2HD4K وڈیو پراجیکٹرز سے مزین اور180فٹ بلندی کو چھوتے فواروں نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔پاکستان ڈے کے مو قع پر لوگ اس تقریب سے خوب لطف اندوز ہوئے۔سترہ سالہ حمنہ جو ڈانسنگ فاؤنٹین شو دیکھنے کلفٹن سے بحریہ ٹاؤن آئی تھی کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ یہاں آئی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ کتنا مزہ آیا۔ بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی ،کراچی اور نوابشاہ میں عا لیشان اور شاندار کمیونٹی پراجیکٹس متعارف کرانے والا بحریہ ٹاؤن پاکستان کاہی نہیں بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیوٹ ریئل اسٹیٹ ڈویلپر ہے۔
ڈانسنگ فاؤنٹین