کراچی میں بحریہ سپورٹس سٹی پلاٹس اور ولاز کی چابیاں مالکان میں تقسیم

کراچی( خصوصی رپورٹ )بحریہ ٹاؤن کراچی میں بحریہ سپورٹس سٹی کی قبضہ حوالگی کی شاندار تقریب نے بحریہ ولاز اور رہائشی پلاٹس کا قبضہ حاصل کرنے والے حاضرین کیلئے یومِ پاکستان کی خوشیوں کو چارچاند لگا د یئے۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے فقیدالمثال پراجیکٹ بحریہ سپورٹس سٹی کا قبضہ 2020 کے بجائے مارچ 2018 میں شروع کرنا پھربحریہ ٹاؤن کو دیانتداری، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور مالکان کو منتقلی میں ہر پاکستانی کا سب سے زیادہ پسندیدہ اور قابلِ بھروسہ ریئل اسٹیٹ برانڈ بناتے ہیں۔قبضہ حوالگی کی تقریب میں احمد علی ریاض ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاؤن، ایڈمرل حیات سی او او بحریہ ٹاؤن کراچی، شاہد قریشی کنٹری ہیڈ سیلز سمیت بحریہ ٹاؤن کراچی کی منیجمنٹ،ولاز اور پلاٹس کے مالکان اور ان کی فیمیلیز،نمایاں سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ چابیاں حاصل کرنے والے مالکان کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔اس موقع پر احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ ’ بحریہ ٹاؤن کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ پراجیکٹس کی بر وقت تکمیل، پراپرٹی کی قبل از وقت منتقلی اور کسٹمرز کو آسانی فراہم کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں اور یہی وجہ بحریہ ٹاؤن کو نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیا میں رئیل اسٹیٹ کے میدان میں مہارت، جدت اور دیانتداری میں نمایاں بناتی ہے۔ انہی مالکان میں سے ایک مس سمیرا نے ان الفاظ میں بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کیا،’میرا خواب حقیقت میں تبدیل ہو گیا ہے ۔پاکستان میں جائیداد کی خریدوفروخت آسان نہیں لیکن بحریہ ٹاؤن کی آسان اقساط،معیار،بروقت منتقلی اور ایمانداری جائیداد کی خرید کو انتہائی آسان بنا دیتی ہے۔‘بحریہ سپورٹس سٹی کی خصوصیت ہے ا س میں زیرِ تعمیر50,000 افراد سے زائد کی گنجائش رکھنے والا پاکستان کا سب سے بڑارفیع کرکٹ سٹیڈیم جو اسوقت تیزی کیساتھ اپنی تکمیل کے مراحل عبور کر رہا ہے۔ؓ بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر متعدد فیملیز پہلے ہی ایک بہترین لائف سٹائل سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔بحریہ ٹاؤن میں دنیا کی تیسری اور پاکستان کی سب سے بڑی جامع مسجد،بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل،پاکستان کا پہلا حیات ریجنسی ہوٹل،پاکستان کا پہلا 36 ہول PGAسٹینڈرڈ نائٹ لِٹ گالف کورس کمیونٹی،پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم،بحریہ ڈینزو ،پاکستان کے پْرکشش ترین ڈانسنگ فاؤنٹینز،پاکستان کا سب سے پْر تعیش پرائیوٹ ممبر کلب اور پاکستان کا پہلا بین الاقوامی معیا ر کا تھیم پارک موجود ہیں۔