بھارت، فیکٹری میں دھماکا ،5افراد ہلاک
جھاڑکھنڈ(آئی این پی)بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آتش بازی کی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ جھاڑ کھنڈ کے ضلع نالاندا میں رونما ہوئے اس حادثے کے نتیجے میں تین بچے بھی مارے گئے۔ طبی ذرائع نے زخمیوں کی تعداد سولہ بتائی ہے