حج 2018ء، حکومت اور ہوپ کے درمیان کوٹہ کی تقسیم کا تنازعہ ختم نہ ہو سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان حج2018ء کے کوٹہ کی تقسیم کا تنازعہ ختم نہ ہو سکا،وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان ڈیڈ لاک بر قرار،پرائیویٹ حج سکیم کے ساتھ ساتھ سرکاری سکیم کا بقیہ10فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی بھی تاخیر کا شکار،ملک بھر کے سنجیدہ حلقوں کا وزارت مذہبی امور کو ضد ختم کر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40فیصد کا فیصلہ تسلیم کرنے کا مطالبہ،وزارت مذہبی امور کیا کھچڑی پکا رہی ہے سمجھ سے بالا تر ہے،سالہا سال سے کام کرنے والے حج آرگنائزر سعودیہ میں مکتب اور ہوٹلز حاصل کر چکے ہیں گزشتہ4ماہ سے وزارت مذہبی امور کروڑوں روپے خرچ کر کے چارٹرڈ فرم کے ذریعے کمپنیوں کی سکیورٹنی اور اڈٹ کروا رہی ہے اب اچانک پرائیویٹ سکیم ختم کرنے کی سازشیں شروع کر دی گئی ہیں دوسری طرف ہر وزیر کے پاس نئے کوٹہ کے لیے فائلیں موجود ہے ،دو عملی ختم کی جائے اور فوری طور پر پرائیویٹ سکیم کے لیٹر جاری کیے جائیں۔