سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کو اپنے ساتھیوں ہی نے دھوکہ دیا: خورشید شاہ
لاہور(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائدحزب اخلاف خورشید شاہ نے کہا ہے میاں صاحب آج کل بوکھلائے ہوئے ہیں۔ نگران وزیراعظم کیلئے کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اپنی پارٹی سے مشاورت ہوتی ہے۔گزشتہ روز حاجی عزیزالرحمن اور دیگر ہنماؤں کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما صداقت علی شاہ کی رسم چہلم میں شرکت کے موقع پر خورشید شاہ نے کہا سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو دھوکہ ہم نے نہیں بلکہ انکے اپنے سا تھیوں نے دیا۔ میاں صاحب کی حالت پر اللہ رحم کرے، پیپلزپارٹی نے کب نوازشریف سے ڈائیلاگ کی سیاست کرنا چاہی ہے۔شیری رحمان کے اپوزیشن لیڈر سینیٹ بننے پر خورشید شاہ نے کہا شیری رحمان ایک سلجھی ہوئی سیاستدان ہیں وہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کی ذمہ داری بخوبی نبھائیں گی۔