پاکستان کو اندرونی خطرات لاحق، آئین کی حفاظت کرنا ہوگی: کیپٹن (ر) صفدر

پاکستان کو اندرونی خطرات لاحق، آئین کی حفاظت کرنا ہوگی: کیپٹن (ر) صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے ستر سال سے ہم سڑکوں پر خوار ہو ر ہے ہیں ہمارے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ عسکری قیادت کا آغاز سیالکوٹ سے کیا تھا۔ہمارے ملک کو اسکی بیرونی سرحدوں کیساتھ ساتھ آئین کی حفاظت کی بھی ضرورت ہے ،ہمیں اندرونی خطرات لاحق ہیں یہاں تیتیس سال تک مارشالا ؤں کی حکومت رہی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے انوار کلب آڈیٹوریم میں پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا سکیورٹی اہلکار آرام سے بیٹھ جائیں ہمیں کوئی گولی مارتا ہے تو مارنے دو، مارشالاؤں سے پاکستان دو لخت ہوا، یحیےٰ خان جس نے ملک توڑا اسے پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا۔ عوام اپنے ووٹوں سے وزیر اعظم کو منتخب کرتے ہیں ،نواز شریف کو اسلئے نکالا کہ اس نے بھارتی وزیر اعظم کو آنے پر مجبور کیا،نواز شریف اور اسکی بیٹی کو ملک کی خدمت میں عدالتوں میں رولا جا رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو جو ہمارے ملک کی بقا کی ضمانت ہے نواز شریف تمہارے ہاتھوں میں بیڑیاں آئیں گی کیونکہ تم راہبر پاکستان ہو، نواز شریف اکیلا جیل نہیں جائے گا بائیس کروڑ عوام جیل جائیں گے ،ماں کا دودھ پیا ہے تو نوازشریف کو نکال کر دکھاؤ ۔ نواز شریف نے یہ نہیں کہا جنرنیلوں کے بیٹوں کیلئے بڑی بڑی کوٹھیاں بنیں نواز شریف نے ہمیشہ غریب کو اہمیت دی۔ ممتاز قادری کو جب شہید کر دیا گیا تو ایک کروڑ عوام نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اس فیصلے کو نہیں مانتے جس میں ناموس رسالت کیخلاف فیصلہ آ ئے ۔ ممتاز کی شہادت نواز شریف کی حکومت کیخلاف پہلی سازش تھی ہم پی سی او کے ججز کا فیصلہ نہیں مانتے صادق اور امین کون ہوا ۔کیپٹن صفدر نے کہا بارہ اکتوبر کو فوجی انقلاب نہیں تھا پس پردہ قادیانی انقلاب تھا۔ بھارت نے اپنے سائنسدان جس نے ایٹمی فارمولا دیا اسے اسکی خدما ت میں صدر بنا دیاجبکہ جس نے پاکستان کو ایٹمی دھماکے کر کے ناقابل تسخیر بنایا اسے اٹک جیل میں ڈال دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -