بھارتی ایئر لائن کا اسرائیل جانے کیلئے پہلی بار سعودی فضائی حدود کا استعمال

بھارتی ایئر لائن کا اسرائیل جانے کیلئے پہلی بار سعودی فضائی حدود کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی جانب سے بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجاچت دینے کے بعد ایئر انڈیا نے نئی دہلی سے براستہ سعودی عرب تل ابیب کے لیے اپنی پہلی پرواز مکمل کی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کی دہلی سے اڑان بھرنے والی پرواز اے آئی 139 نے تل ابیب کے بن گور?ون ایئرپورٹ پر شام سات بج کر 45 منٹ پر لینڈ کیا۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایئر انڈیا کی نئی دہلی سے تل ابیب کے لیے پرواز اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ ایک تاریخی لمحہ ہے'۔اسرائیل کے وزیر سیاحت نے بھی اس حوالے سے ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جس کے پیچھے سالوں کی محنت پوشیدہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فضائی حدود کے استعمال سے نہ صرف بھارت تک کا سفر کم وقت میں ہوگا بلکہ سفری اور ٹکٹ کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔اگرچہ ریاض نے باقاعدہ طور پر ایئر انڈیا کی پرواز کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تصدیق نہیں کی، تاہم اس اقدام سے اسرائیل سے آنے اور اسرائیل جانے والی پروازوں پر سعودی فضائی حدود سے گزرنے کی 70 سالہ پابندی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس کا اطلاق کسی اسرائیلی ایئرلائن پر بھی ہوگا یا نہیں۔اگرچہ اسرائیل کی قومی ایئرلائن بھارتی شہر ممبئی کے لیے پرواز کرتی ہے، لیکن اس کے لیے وہ سعودی عرب اور ایران کی فضائی حدود کے بجائے بحیرہ احمر کا روٹ اختیار کرتی ہے۔واضح ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل کو بحیثیت ملک تسلیم نہیں کرتا اور دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات بھی قائم نہیں ہیں۔
فضائی حدود