پاک بحریہ نے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا
کراچی(صباح نیوز)پاک بحریہ نے یوم پاکستان انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی یونٹس اور اسکولوں میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔ پی این ایس ں ہادر میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار تھے۔اس تقریب میں کیڈٹ کالج پٹارو اور سانگھڑ کے کیڈٹس نے گھڑ سواری اور ٹینٹ پیگنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں پاک بحریہ کے بینڈ نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
پاک بحریہ