عمران خاں کا عوامی مقامات پر قبضے اور فنڈز کے استعمال کیخلاف عدالتی کارروائی کا خیر مقدم

عمران خاں کا عوامی مقامات پر قبضے اور فنڈز کے استعمال کیخلاف عدالتی کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عوامی فنڈز کے غلط استعمال اور عوامی مقامات پر قبضے کے خلاف چیف جسٹس کے حکم اور کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس نوازشریف ،آصف علی زرداری اور دیگر بااثر افراد کے بارے میں بھی نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ٹیکس کا پیسہ اور عوام کی زمین اپنی ذات کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔