عالمی اور استعماری قوتیں مسلمانوں کو مسلکی اور لسانی بنیاد پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں : سراج الحق

عالمی اور استعماری قوتیں مسلمانوں کو مسلکی اور لسانی بنیاد پر تقسیم کرنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی اوراستعماری قوتیں مسلمانو ں کو مسلکی اورلسانی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتی ہیں جبکہ مسلمانون کی بہتری اتحاد میں ہے۔ ایم ایم اے کا قیام اسلامی معاشرہ کی طرف ایک قدم ہے ۔ سینٹ میں متصادم قانون سازی پاس نہیں ہونے دینگے ۔ جماعت اسلامی کا نعرہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے ۔وہ اتمانزئی میں مولانا محمد یوسف کی زوجہ کے وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ عالمی اوراستعماری قوتیں مسلمانو کو مسلکی اورلسانی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مسلمانون کی بہتری اتحاد میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام اسلامی حکومت کے لئے اٹھ کھڑے ہو جائے۔ اسلا می معاشرہ کے قیام میں عوام کی محرومیوں کا حل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے کا قیام اسلامی معاشرہ کی طرف ایک قدم ہے ۔ ووٹ عوام کے پاس ایک مقدس امانت ہے اور یہ امانت دیانتدار لوگوں کے حوالہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سینٹ میں اسلام سے متصادم قانون سازی کو پاس نہیں ہونے دیں گے کیونکہ جماعت اسلامی کا نعرہ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی ضلعی امیر محمد ریاض خان ، جنرل سیکرٹری ولی محمد خان، مکمل شاہ مھمند اور میڈیا ترجمان نورحسین بھی موجود تھے ۔