پشاور لالہ کلے ، 5افراد کو خون میں نہلانے والا قاتل سہولت کار سمیت 72گھنٹوں کے اندر گرفتار

پشاور لالہ کلے ، 5افراد کو خون میں نہلانے والا قاتل سہولت کار سمیت 72گھنٹوں کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( کرائمزرپورٹر )کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے 72گھنٹوں کے اندر اندر چمکنی کے علاقے تر ناب فارم لالا کلے میں درد ناک واقع کا سراغ لگا کر مر کزی ملزم کو سہو لت کار سمیت گرفتارکر کے ان کے قبضے سے وار دات میں استعمال ہو نے والا آلہ قتل بر آمد کر کے ملزم نے اعتراف جرم قبو ل کر لیا۔تفصیلات کے مطا بق مو ر خہ 20/3/2018کو مد عی اورنگزیب ولد ایو ب ساکن تر ناب فارم نے تھا نہ چمکنی میں رپور ٹ درج کی کہ میں گھر میں مو جو د تھا کہ وقو عہ ہذا کی اطلا ع پا کر فو را مو قع پر آیا اور بتھیجا ام مقتول یحیٰ ولد زکریا ،زوجہ اش مقتو لہ مسماۃکائنات ،مقتول طفل شعیب بعمر 5/6سال ،مقتول طفل زوہیب بعمر 7/8مہینے اور سالی اش مقتولہ مسماۃ ایشہ دختر فقیر حسین بعمر 17سال سکنہ نوتھیہ پشاورکو اسلحہ آتشین سے قتل شدہ پڑے پا کر جو کسی ملزم یا ملزمان نے نا معلو م وجو ہا ت کی بنا پر قتل کئے ہیں سی سی پی او پشاور محمد طا ہرخان نے افسو س ناک واقع کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آپریشنز جا وید اقبال ، ایس پی رورل شفیع اللہ گنڈا پورکی نگرانی میں جا ئینٹ انو سٹیگیشن ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن نثا ر خان، ایس پی انوسٹی گیشن بنا رس خان ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن رورل عالم زیب خان، اے ایس پی چمکنی خان زیب خان ، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان ،انسپکٹر لعل زادہ خان،ایس ایچ او چمکنی محمد عمر آفریدی ،oiiعرفان خان ،ایس آئی منیر خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی خطو ط پر ملزمان کا سراغ لگا کر واقع میں ملوث مر کزی ملزم جنید ولد ذکریا ء سکنہ تر ناب فارم لالا کلے اور دوسرا سہولت کار بہنوئی عامر ولد ممتاز سکنہ ہزار خوانی گڑھی عیٰسی خان کو گرفتار کر کے ملزم جنید کی نشاندہی پر آلہ قتل9MMپستول بر آمد کر کے ملزم نے اعتراف جرم قبول کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔