قومی سوچ اور نظریئے کو فروغ دینا اور سیاسی لٹیروں کیخلاف جدوجہد اولین ترجیح ہے : محمود خان
مٹہ ( نمائندہ پاکستان )خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام نمائندے عوام اورملک کی بہتر مستقبل کے لئے اچھا سوچ رکھتے ہیں اور اس ضمن میں اہم فیصلے کر رہے ہیں ،قومی سوچ اور نظرئیے کو فروغ دینا اور سیاسی لیٹروں کے خلاف جدوجہد ہماری اولین ترجیحات ہیں ، کئی دہائیوں سے اقتدار کے ایوانوں پر قابض سیاسی مجرموں نے آئینی اور سماجی خدمات کے اداروں کو تباہی سے دوچار کیا ہے ، عمران خان کی قیادت میں کرپٹ اور ملک دشمن عناصر کا مکمل صفایا کرنا ہمار عزم ہے ، عوام نام نہاد سیاستدانوں کے جھوٹے دعوؤں اور دوغلے نعروں پر اب یقین کرنے والے نہیں ، آئندہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برہ دروش خیلہ مٹہ سوات میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسے سے تحصیل نائب ناظم عبد اﷲ خان ، پی ٹی آئی رہنما ملک اخترعلی خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر اے این پی کے دیرینہ اور مستقل کارکنان جن میں میاں عبدالخالق ، میاں جہانزیب ، میاں فضل اکبر ، نواب میاں ، محمد باچا میاں ، میاں قمبر باچا ، میاں فضل خالق ، میاں رحمت علی ، میاں سید غفور ، عالم سید ، سلطان روم ، شاد باچا ، محمد اسلام ، عدنان اور سید حسین سمیت پورے دروش خیلہ کے باشندوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ محمود خان نے کہا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ہم نے سابقہ حکمرانوں کی طرح کھوکھلے نعرے نہیں لگائے تھے ، ہم نے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو بہترین انداز میں عملی جامہ پہنایا اور عوام کی مایوسیاں ختم کرکے اپنے اوپر ان کا اعتماد بحال کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے ایم ایم اے ، عوامی نیشنل پارٹی ، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارمیں بدامنی ، ظلم و ناانصافی اور اقرباپروری کے علاوہ مفاد عامہ کے لئے کیا کچھ کیا ، انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے کھڑا کیااور عوام کو اندھیروں اور مایوسیوں میں دکھیل دیا ۔ محمود خان نے کہا کہ باریاں بدلنے والوں کا دور دوبارہ کبھی نہیں آئے گا ، عوام ان کی منفی سیاست اور سیاہ کاریوں سے بخوبی واقف ہیں اور آئندہ ان کے کھوکھلے نعروں میں آنیوالے نہیں