برسراقتدار آکر سب سے پہلے مالی خسارہ پر قابو پالیا جائے گا،حیدر ہوتی

برسراقتدار آکر سب سے پہلے مالی خسارہ پر قابو پالیا جائے گا،حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہاہے کہ عمران خان نوازشریف پر ملک کو مقروض بنانے کا الزامات لگاتے ہوئے ان کو صوبہ خیبر پختونخوا مقروض بنانے والی اپنی حکومت نظر نہیں آرہی عمران خان کی تبدیلی اورکرپشن کے نعرے محض عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ہیں تبدیلی کو گھر تک محدود کیا جبکہ کرپشن میں اپنے دو درجن سے زیادہ ارکان اسمبلی کوڑیوں کے بھاؤ بک گئے برسراقتدار آکر سب سے پہلے مالی خسارہ پر قابو پالیا جائے گا این ایف سی ایوارڈ میں اپنے صوبہ کا حق حاصل کرکے اپنی سابق دور کی طرح اپنا صوبہ کے وسائل میں 80فیصد اضافہ کیاجائے گا دوسروں پر انحصار کی بجائے خود انحصاری کی پالیسی پر عمل کیاجائے گاتعلیم ،صحت اور انرجی کی وسائل میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کیاجائے گا تمباکو کے کاشت والے علاقوں کی ترقی اور کاشت کاروں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائی گی نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دئیے جائیں گے پانی کی تقسیم میں صوبہ کا حق حاصل کیاجائے گا اے این پی پی کے 55میں کوئی اختلاف نہیں 3افراد نے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ناصر خان کو ٹکٹ دیاگیا جبکہ تینوں ساتھی آج اکٹھے سٹیج پر موجود ہیں پختون قوم چور وزیراعلیٰ سے پائی پائی کا حساب لے گی ان خیالات کا اظہار ہاتھیان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کئے جلسہ عام سے اے این پی ضلع مردان کے صدر اور ضلعی ناظم حمایت اللہ معیار ایڈوکیٹ، پی کے 55کے نامزد امیدوار ناصر بہادر خان اور جواد خان ٹکرنے خطاب کیا جبکہ اس موقع پرایم پی ایز احمد بہادر، گوہر علی باچہ، شازیہ اورنگ زیب، فاروق اکرم خان اور ملک امان خان بھی موجود تھے جلسہ کی صدارت خالد خان آف ہاتھیان نے کیانہوں نے مزید کہاکہ عمران خان شور مچارہے ہیں کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے قرضوں کا کچکو ل پھیلاکر ملک کو مقروض بنادیا مگر ان کو پرویز خٹک کا کچکو نجانے کیوں نظر نہیں آرہاہے پی ٹی آئی کی حکومت نے اگر ایک طرف سے صوبہ کو تاریکی کے دور میں دھکیل دیا تو کرپشن کی بھی انتہاء کردی سینیٹ انتخابات میں ان کے ایم پی ایز مولی گاجر کے بھاؤ فروخت ہوگئے سینیٹ انتخابات میں سب سے بڑی منڈی پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی لگی کمیشن خوری کا بازار گرم ہے لیکن عمران خان کو صرف دوسرے کرپٹ نظر آرہے ہیں اور اپنی کرپشن ان کو نظر نہیں آرہی ہے پی ٹی آئی والوں کو چاہئے کہ وہ حقائق نظر آنے کے لئے عمران خان کی آنکھوں کا علاج کیاجائے انہوں نے اپنے انتخابی منشور کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اگر اے این پی برسر اقتدار آئی تو پہلی ترجیح کے طور پر مرکز سے مالیتی ایوارڈ کے مطابق صوبہ کا حق کا پائی پائی حاصل کرکے صوبہ کو مالی طور پر مستحکم کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے میرے دور میں شروع کئے گئے انرجی پاور کے پانچ بڑے منصوبوں کے علاوہ پانچسالوں میں ایک بھی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا بلکہ بات یہاں تک پہنچی کہ ہمارے دور حکومت کے بڑے بڑے منصوبوں کو ان پانچ سالوں میں ترقیاتی فنڈز کی ایک بھی پائی تک جاری نہیں کی برسراقتدار آکر اپنے دور کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی دور حکومت کی زیر تکمیل منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کاہے پختون قوم میں بیداری آگئی ہے تبدیلی کے نام پر پختون قوم کو دھوکہ دینے والوں عمران خان اور پرویز خٹک کی اصلیت پختون جان چکی ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو بلا سود قرضے دے کر ان کو مالی طور پر مستحکم کیاجائے گا بے روزگاری پر قابو پانا ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہوگی صوبائی حکومت کی نالائقی کی بدولت اربوں روپے ہر سال لیپس ہورہے ہیں موجودہ حکومت کے 70دن باقی ہے اے این پی اقتدار میں آکر مرکز سے اضافی وسائل وصول کرکے صوبہ کے خزانہ کو دوبارہ بھردیں گے بطور وزیراعلیٰ شوکت خانم ہسپتال کو زمین مفت دی جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت عبدالولی خان یونیورسٹی کو فنڈز تک نہیں دیتے سینیٹ الیکشن میں عمران خان زرداری دوست بن گء