ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،6 گرفتار ،اسلحہ برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پروآ پولیس نے میالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 6بندوق ‘11کارتوس برآمد کرکے سات میں سے چھ ملزمان گرفتار کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر پروآ پولیس نے علاقہ میالی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران چھ بندوق اور 11کارتوس برآمد کرکے ریاض حسین اور سعید احمد سمیت چھ ملزمان گرفتار کرلئے ‘ پولیس نے سات ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔