ڈیرہ میں دہشتگردوں کے 3 سہولت کار گرفتار

ڈیرہ میں دہشتگردوں کے 3 سہولت کار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کے تین سہولتکاروں کو ڈیرہ شہر کے مضافات سے گرفتارکرلیا ‘ سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے کامیاب کاروائی میں قاری عبدالرزاق ولد اللہ وسایا سکنہ پکہ ملانہ ڈیرہ اسماعیل خان‘شاہنواز ولد امام بخش سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان‘عبدالرشید ولد ساون سکنہ جھوک گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان کو گرفتار کرلیا ‘سکیورٹی زرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان ایک کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو مختلف قسم کی سہولیات، قیام و طعام اور ٹرانسپورٹ مہیا کرتے تھے۔گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔