ٹوپی پولیس کا بائی پاس روڈ کی اراضی پر دھاوا ،کیبن مسمار

ٹوپی پولیس کا بائی پاس روڈ کی اراضی پر دھاوا ،کیبن مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوپی(تحصیل رپورٹر)ٹی ایم اے ٹوپی کی غنڈہ گردی پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ ٹوپی بائی پاس روڈ پر ٹوپی کی زمین پر دھاوا بول دیا مالکان کی ایک نہ سنی گئی اور بنے گیبن کو ٹریکٹر سے اکھاڑنے لگے لیکن بھٹہ خشت سٹور کے مالکان اور ٹوپی کے درجنوں نوجوان ٹریکٹر بلیڈ کے سامنے ڈٹ گئے آراضی مالکان کو نوٹس دئے بغیر کسی سیکشن فور یا دیگر انتظامی حکم کے بغیر تحصیل ناظم ٹوپی نے ٹی او آر کو عملہ سمیت بھیج کر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن عوام نے مزاحمت کرکے قانونی حیثیت میں آنے تک نہ چھوڑنے کا اعلان قومی دن23مارچ کے موقع پر ایک طرف قوم قومی دن منارہے تھے تو دوسری طرف بائی پاس روڈ پر قبضہ کیلئے ٹیم بھیج دی لیکن اس موقع پر آراضی مالکان نے مذاہمت کی شیراز خان ، بشیر خان امتیاز خان ابرار خان ، فرمان بھادر ، ناظم شاہد زمان ، نائب ناظم فرح سیر نے اس موقع پر کہا کہ گرلز ڈگری کالج اور موجودہ آراضی کا نمبر خسرہ ایک ہے ٹی ایم اے ٹوپی اس زمین پر میلہ مویشیاں قائم کرنا چاہتی لیکن بغیر ایوارڈ کئے اپنے تصرف میں لانا چاہتی ہیں جب عوام نے مذاہمت کی اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی ایک طرف ٹوپی کے آراضی پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قائم کیا اور ہم مالکان نے اس کا معاوضہ ادا کیا اب اسی نمبر خسرہ کے باقی ماندہ زمین پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں عوامی اختجاج کے سامنے ٹی ایم اے انتظامیہ بے بس ہوکر دم دبا کر بھاگ گئے ۔