بے پناہ قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ،بریگیڈئیر محمد عثمان

بے پناہ قربانیوں سے پاکستان حاصل ہوا ،بریگیڈئیر محمد عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ(نمائندہ پاکستان)اس ملک کے آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے کثیر تعداد میں جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں،اس کو آگے لیں جانا اب ہمارا فرض ہے۔عبدالجبار خان،عبداللہ خان تفصیلات کیمطابق پورے ملک کی طرح سوات مٹہ میں بھی 23 مارچ بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس حوالے سے پاک آرمی کے طرف سے مٹہ اافضل خان لالا کالج میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں کے بچوں کے علاوہ علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاک آرمی کے بریگیڈئیر محمد عثمان تھے جبکہ اس موقع پرضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان اور تحصیل ناظم عبداللہ خان ،صلاح الدین خان،یوتھ کونسلر مقصود علی ، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد، مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کے لیڈر حاجی موسی خان پاسبان اورذاکر خان شہید ہستال مٹہ کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیم بھی موجود تھے۔23 مارچ کے حوالے سے سکولوں کے بچوں اور سکاوٹ کے جوانوں نے تقریب میں مختلف تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش کئے اور پاکستان سے محبت کا اور اس کی ترقی اور آمن کیلئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا ثبوت دیا۔پروگرام کے آخر میں بریگیڈئیر محمد عثمان، ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان ،اور تحصیل ناظم عبداللہ خان نے سکولوں کے بچوں میں انعامات پیش کئے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اللہ تعالی سے دعائیں مانگیں۔