تیمرگرہ کو ماڈل سٹی بنانا اولین ترجیح ہے ،محمود زیب
تیمرگرہ( بیورورپورٹ)ماڈل تیمرگرہ سٹی کا قیام ہما را مشن ہے ،اپوزیشن میں ہونے کے باو جو د علاقہ کی ترقی کے لئے کام جاری ر کھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی دیرلویر کے صدر محمود ز یب خان اور انفارمیشن سیکر ٹری عالم زیب ایڈو کیٹ نے سینیٹر احمد حسن خان کے فنڈ ز سے کوارٹرو محلہ نزد قاضی بابامدرسہ میں 100کے وی اضافی ٹرانسفامرز کے افتتاح کے موقع پر کیا ،اس موقع پر جید عالم دین اور جامعہ معارف العلوم کے مہتتم مولانا قاضی فضل اللہ اور شہریوں کی کثیر تعداد مو جود تھی ،سٹی ناظم و انفارمیشن سیکر ٹری عالم زیب ایڈو کیٹ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ہونے کے باوجود علاقہ کے تعمیر و ترقی کے لئے جدوجہد جار ی ہے ،قلیل مدت میں تیمرگرہ سٹی میں 22ٹرانسفامرز نصب اور اپ گریڈ کئے جاچکے،صا ف پانی فراہمی منصوبوں کے علاوہ کارپارکنگ اور قبرستان کے لئے اراضی مختص کی گئی ہے،عوامی فلا حی منصوبوں کے بروقت تکیمل سے ترقی و خوشحالی کا نیاد و ر آئیگا