سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی بھرتیوں کا طریقہ کار نہ بدلنے کیخلاف ’’فپواسا‘‘ کا ایچ ای ڈی کیخلاف احتجاج پر غور

سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی بھرتیوں کا طریقہ کار نہ بدلنے کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے سرکاری یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی بھرتیوں کے لئے طریقہ کار کو نہ بدلنے پر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا)نے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور ایچ ای ڈی کے خلاف احتجاج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔فپواسا نے وائس چانسلرز کی بھرتی کے لئے پی ایچ ڈی کی شرط لازمی کرنے پر زور دیا تھا مگر ایچ ای ڈی نے اس شرط کو مینڈیٹری نہیں رکھا اور اس پوسٹ کے لئے پی ایچ ڈی کی شرط کو یکسر ختم کر دیا ہے۔فپواسا کے صوبائی چیپٹر کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد کا کہنا ہے کہ وی سی کی پوسٹ کو اکیڈمک لیڈر شپ پوزیشن سمجھا جائے نہ کہ لیڈر شپ پوزیشن ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی ایک ایمر جنسی میٹننگ بلائی جائے گی تاکہ اس حوالے سی مستقبل کا ایکشن پلان تشکیل دیا جائے ۔
فیپواسا