ڈی جی ہیلتھ کا بٹ خیلہ ہسپتال کا اچانک دورہ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) مالاکنڈمیں تبدیل اگئی ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرایوب روزکا بغیر پروٹوکول بٹ خیلہ ہسپتال پراچانک چھاپہ عوامی حلقوں کاخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پرگزشتہ روز ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ ڈاکٹرایوب روزنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ پراچانک چھاپہ مارکرمریضوں سے ملاقات کرکے ان کے شکایت بھی سنی گئی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے عملہ اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے اورعوام کوریلیف دیاجائے کیونکہ اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلا پرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرناہم سب کی مشترکہ ذمداری ہے اورہمیںیہ ذمداری احسن طریقے سے حل کرناہونگے تاکہ یہاں کے عوام کومشکلات کاسامنانہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں ہم عوام کوبروقت علاج معالجے کے فراہمی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت میں کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی بھی جگہ نہیں ہے اچھانک بٹ خیلہ ہسپتال کے دورے پرعوامی حلقوں نے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی یہاں کے غریب عوام کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے،