حج پر نہ جانیوالے درخواستگزار اپنی رقم واپس لے سکیں گے،وزارت مذہبی امور

حج پر نہ جانیوالے درخواستگزار اپنی رقم واپس لے سکیں گے،وزارت مذہبی امور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)حج قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزار حج پر جانے کی صورت میں بنکوں سے اپنی رقم واپس لے سکیں گے۔ رقم واپس نہ لینے کی صورت میں متبادل کی درخواست بھی دی جا سکے گی۔ اس سلسلہ میں وزارت مذہبی امور نے رقم کی واپسی یا حج متبادل بارے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار حج کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے کے بعد حج پر نہ جانے کی صورت میں ریفنڈ کراسکتے ہیں یا پھر اپنی جگہ کسی اور کو حج پر بھیجنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق ریفنڈ کی صورت میں درخواست گزار سب سے پہلے درخواست برائے منسوخی حج 2018ء کا فارم جمع کرائے گا۔ اس فارم کے جواب میں درخواست گزار کے نام حج کے پیسے واپس لینے کی اتھارٹی جاری کی جائے گی جو متعلقہ بنک میں جمع کرا کر پیسے واپس حاصل کئے جا سکیں گے۔ متبادل کی درخواست کی صورت میں حج درخواست گزار اپنی جگہ پر اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو حج پربھیج سکتا ہے۔ منظوری کے بعد وزارت متبادل حاجی کو ایک خط جاری کرے گی۔ متبادل حاجی اس خط کو متعلقہ بنک میں دکھا کر نیا حج فارم بنک سے لے کر اور پر کرنے کے بعد پاسپورٹ کے ساتھ اسی بنک میں جمع کرا دے۔
وزارت مذہبی امور