آج کے دن الگ مملکت پاکستان کیلئے قراردادمنظورکی گئی،ڈی سی چکوال

آج کے دن الگ مملکت پاکستان کیلئے قراردادمنظورکی گئی،ڈی سی چکوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے جمعہ کے روز بتایا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے برصغیر کے مسلمانوں نے اس روز ایک علیحدوطن قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حاصل کرنے کی قرارداد منظور کی اور اسی دن طے کر دیا گیا کہ یہاں پر تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہونگے۔ وہ ڈی سی آفس لان میں یوم پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پرسائرن بجا کر اس دن کا آغاز کیا گیا، پرچم کشائی کی رسم ضلع چکوال کے ہونہار طلباء وطالبات نے ادا کی۔ پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ کالج اور سکولوں کے طلباء نے مارچ پاس کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر اور ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سکول کے طلباء وطالبات نے خوبصورت ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے۔ تقریب میں انتظامیہ اور تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے اور جس محنت ، لگن اورقربانیوں سے یہ ملک حاصل کیا گیا ہے اس کو قائم رکھنے کیلئے جہد مسلسل اور عمل پہم کی ضرورت ہے۔