اے پی آرسی کے زیر اہتمام یو م پاکستان پر موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد
مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اے پی آرسی کے زیر اہتمام 23مارچ’’یو م پاکستان ‘‘کے موقع پرعظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد ‘ریلی میںآل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کی مجلس شوریٰ کے زمہ داران ،اے پی آر سی کے کارکنان و انصار کی بھرپور شرکت ‘ مظفرآباد کی فضاء پاکستان سے رشتہ کیا ۔لا الہ اللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان کا مطلب کیا ۔لا الہ اللہ ، تیر جان میر ی جان پاکستان پاکستان ،پاک فوج زندہ باد ، پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی ‘تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے زیر اہتمام 23مارچ ’’یوم پاکستان ‘‘ کے موقع پر عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد ‘ ریلی میں اے پی آر سی کے سرپرست اعلیٰ سردار لیاقت علی اعوان ، نائب امیر بلال انصاری ، جنرل سیکرٹری جمال چوہدری ، سیکرٹری مالیات عمیرالاسلام ،غلام حسن بٹ ، بلال ادریس ،ایوب کشمیری ، منظور اعوان ، سرانداز میر ، حمزہ شاہین ، صدیق داؤد،سہیل ڈار، بشارت حسین سمیت اے پی آر سی کے کارکنان و انصار نے بھرپور شرکت کی ‘ ریلی چھتر نلوچھی پل سے شروع ہوئی جو پورے شہر سے گزرتے ہوئے برھان مظفر وانی شہید چوک میں اختتام پذیر ہوئی ‘ مظفرآباد کی فضاء پاکستان سے رشتہ کیا ۔۔۔۔۔لا الہ اللہ ، کشمیر بنے گا پاکستان ، پاکستان کا مطلب کیا ۔۔۔۔۔لا الہ اللہ ، تیر جان میر ی جان پاکستان پاکستان ،پاک فوج زندہ باد ، پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعروں سے گونج اٹھی‘اس موقع پراے پی آر سی کے نائب امیر بلال انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کے موقع پر ہم پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ ہم پاکستانی عوام او رافواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ کشمیری کل بھی پاکستانی تھے آج بھی پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاکستانی رہیں گے ‘ پاکستان کے ساتھ ہمارے نظریاتی تعلقات وابستہ ہیں‘حصول آزادی کشمیر ہمارا مشن اور تکمیل پاکستان ہماری منزل ہے ‘ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ‘ غلام حسن بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل مہاجرین کی نمائندہ جماعت ہے ‘ تحریک آزادی کشمیر کے لیے مہاجرین جموں وکشمیرکی گرانقدر خدمات ہیں ‘پاکستانی عوام اور کشمیری عوام ایک ہیں ‘تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اے پی آر سی کے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔