ڈیڑھ سال سے حکومت کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے :رانا تنویر حسین

ڈیڑھ سال سے حکومت کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے :رانا تنویر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (آن لائن ) وفاقی وزیر دفاعی پیدوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑ ھ سا ل سے حکومت کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے نوا زشریف کا بیا نیہ قریہ قریہ ، گا ؤں گا ؤں اور شہر شہر مقبول ہو رہا ہے قوم نے نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا آئندہ عام انتخابات میں ترقی اورخوشحالی کی رواہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ملک کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے عوام اپنے محبوب قائد کی نااہلی کا بدلہ مخالفین سے نوا زشریف کو ووٹ دیکر لیں گے 2018کے عام انتخابات مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیض پور انٹر چینج پر یوسی چیئر مین ملک ظہیر احمد کی جانب سے منعقدہ یوم پاکستان کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہو ئے کیا امیدوار پی پی 138میا ں عبدالرؤف ، یو سی چیئر مینز ملک ظہیر احمد ، ملک نوید محمود چوہان ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، لیگی رہنما حکیم سلیم اللہ ، چودھری شہباز اصغر مرحبا والے سمیت دیگر مقررین نے بھی جلسے سے خطاب کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آج ملک میں تبدیلی کانعرہ لیکر سیاسی دوکانداری چمکانے والے یہ بات جان لیں کہ ملک میں حقیقی تبدیلی مسلم لیگ ن کی حکومت لیکر آئی ، آج کراچی کی روشنیاں جگمگا رہی ہیں ملک میں امن قائم اور انٹر نیشنل کرکٹ کی بحا ل ہو نے سے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہورہے ہیں جس کا تما م تر کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں ترقی کی ضامن ہے پاکستان کا دفا ع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے ملک میں تر قی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں نے ملک میں صرف افراتفری گالی گلوچ اور الزام تراشی کے کلچر کو فروغ دیا اور صوبہ کے پی کے میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی اور پانچ سالوں میں خیبر پختونخواہ میں کوئی ایک قابل ذکر منصوبہ بھی نہ لگا سکے ہم نے پانچ سالوں میں ملک سے اندھیر ے ختم کئے ، موٹر ویز ، ہائی ویز کا جا ل بچھایا ملک میں توانائی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر امن قائم کیا اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں ملک گیر کا میا بی حاصل کرے گی