گوجرخان،فروٹ منڈی میں مسلح افرادکی فائرنگ،تاجر زخمی

گوجرخان،فروٹ منڈی میں مسلح افرادکی فائرنگ،تاجر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر) گوجرخان دن دیہاڑے فروٹ منڈی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تاجر زخمی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،تاجر سراپا احتجاج ،اسسٹنٹ کمشنر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مین بازار میں رکشہ اسٹینڈ ختم کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق محلہ بابو گلاب خان کے رہائشی راجہ سہیل ادریس نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ میں اپنے بھائی راجہ وسیم ادریس اور عبدالرحمن اپنی آڑھت پر دن چار بجے موجود تھے باہر سے شوروغل اور فائرنگ کی آواز سن کر ہم تینوں دوکان سے باہر آگئے تو زاہد مسلح تیس بور،عرفان مسلح تیس بور ،خنان مسلح ڈنڈا ،خانی مسلح ڈنڈا اور ایک نامعلوم شخص سکنہ صندل ہماری دوکان کی طرف بڑھ رہے تھے زاہد نے میرے بھائی راجہ وسیم ادریس کو دیکھتے ہی سیدھا فائر کیا جو اسے بائیں ٹانگ پر لگا اور وہ زخمی ہوگیا وجہ عناد یہ ہے کہ عرفان اور زاہد کے ساتھ دو دن قبل مین بازار میں گزرتے ہوئے تکرار ہوگئی تھی یہ افراد جرائم پیشہ اور انتہائی قانون شکن لوگ ہیں ہمیں تحفظ فرام کیاجائے پولیس تھانہ گوجرخان نے زیر دفعہ 324,148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے واقعہ پر عزیز واقارب اور تاجر نے شدید احتجاج کیا سہیل ادریس ،راجہ امتیاز ،فیصل عزیز ،ٹھیکیدار بنارس ،راجہ افتخار وزیر ،خان شہزادہ خان کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرآفس اورمیونسپل کمیٹی گئے جہاں انہوں نے مین بازار میں قائم رکشہ اسٹینڈ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،تاجروں نے پولیس سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔