پاکستان کشمیری عوام کی منزل ہے‘ خواجہ اعظم رسول
مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منزل ہے۔ پورا کشمیر آزاد ہو کر اس کا الحاق پاکستان کیساتھ ہو گا۔ پاکستان بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں حاصل ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن ایک ترقی یافتہ پاکستان کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر ی اور پاکستانی یک جان ہیں۔ تحریک آزادی ہو یا ریاستی عوام کے دیگر مسائل اہل پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کاساتھ دیا ہے۔ ہماری منزل بھی پاکستا ن ہے۔