نظریہ پاکستان کو ملک بھر میں اجاگر کریں گے، پروفیسرحافظ سعید

نظریہ پاکستان کو ملک بھر میں اجاگر کریں گے، پروفیسرحافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان اجاگر کرنے کیلئے ملک کے کونے کونے میں جائیں گے کیونکہ دوقومی نظریہ ہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے لہٰذاپاکستان کو درپیش مسائل نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے سے ہی حل ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔پروفیسرحافظ سعید نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس مظلوم کشمیریوں کی عزتوں و حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ مودی سے دوستی کا ایجنڈا پروان چڑھانے والے پاکستان کو بھارتی منڈی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایسے حکمران چاہئیں جو جرأتمندانہ انداز میں اپنی پالیسیاں ترتیب دیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کا تحفظ کرنے والے ہوں۔
پروفیسرحافظ سعید