پاک فون نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،مقررین

پاک فون نے قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دیں،مقررین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)23مارچ یوم تجدید عہد کا دن ہے۔پاکستان کی غیور افواج نے پاکستان میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں جن پر ہم بحثیت قوم فخر محسوس کرتے ہیں۔بابا گورونانک کے ماننے والے اس دھرتی کی حفاظت اپنے دھرم کا حصہ مانتے ہیں۔دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ،یہ وطن ہمارا ہے اور اس کی جانب اٹھنے والے ہر قدم کو روکنے کا ہم دم رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار 23مارچ یوم قرار داد پاکستان کے حوالے سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ تقریب کا انعقاد سکھ کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا جس میں ننھے بچوں نے ہاتھوں میں پاکستان کی جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جبکہ شرکاء کی جانب سے پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر 78ویں یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا جبکہ خوبصورت انداز میں ملی نغمے پیش کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل چرن سنگھ۔دیدار سنگھ۔کلیان سنگھ۔سنگتوپ سنگھ۔گورمیل سنگھ اور پریتم سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں۔اس وطن کی تعمیر و ترقی میں سکھوں نے ہمیشہ سے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج نے دشمنوں کے عزائم کو شکست دیتے ہوئے ملک میں امن قائم کرنے میں جو قربانیاں اور شہادتیں دی ہیں وہ ہمارے لیے قابل فخر ہیں جس پر ہم ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہیں ۔اس ملک کی حفاظت کے لیے سکھ برادری بھی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں اور ہر اس قدم کو روکنے کی ہمت رکھتے ہیں جو اس ملک کی سلامتی کی جانب بڑھے گا۔ تقریب کے احتتام پر قومی ترانا پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعدادمیں سکھ برادری اور معززین علاقہ بھی موجود تھے۔