کربلائے معلی کے نمائندگان آج 4روزہ دورہ پر مظفرآبا د پہنچیں گے
مظفرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)روضہ ہائے مبارک کربلائے معلی سید الشہداء امام حسین ؑ و حضرت غازی عباسؑ علمدار کے نمائندگان ونمائندہ اوقاف حکومت عراق آج 24مارچ 2018ء کو آزادکشمیر کے چار روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچیں گے۔ دورہ کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی اور شہداء کو خراج عقید پیش کرنا ہے ۔ اہل ریاست بالعموم اور اہل مظفرآباد بالخصوص کربلائے معلی سے آنیوالے وفود کو عقیدت واحترام کیساتھ بلاتفریق خوش آمدید کہنے کیلئے بھرپور تیاریا ں کررہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ روضہ ہائے مبارک سید الشہداء حضرت اما م ؑ اور روضہ ہائے مبارک غازی عباس علمدار سے اترے ہوئے علم مبارک ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو بطور تحفہ پیش کرنے کیلئے بھی اپنے ہمراہ لائینگے۔ علم مبارک ریاستی عوام کو تحفہ دینا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت اور شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کی علامت ہے۔ وفود کی دیگر مصروفیات کا شیڈول ان کی مظفرآباد آمد پر جاری کیا جائے گا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وفود کے قیام کے دوران یکجہتی کشمیر و شہداء کانفرنس کا انعقا دبھی کیا